تازہ ترین

کشمیر میں تین دن سے برف و باراں کا سلسلہ رک رک کر جاری

تاریخ    16 اپریل 2021 (41 : 12 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں گذشتہ تین روز سے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 18 اپریل تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 18 اپریل تک موسلا دھار بارشیں ہونے کی توقع ہے۔