تازہ ترین

ملک میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 2.17 لاکھ نئے کیس

تاریخ    16 اپریل 2021 (03 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا انتہائی تیز رفتاری سے پھیلنے کا جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2.17 لاکھ سے زائد نئے کیس درج ہوئے ہیں۔
جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 217353 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، اس عرصے کے دوران 118302 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12547866 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 15 لاکھ کو عبور کرکے 1569743 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1185 مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح گھٹ کر 87.80 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 10.98 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.22 فیصد ہوگئی ہے۔