تازہ ترین

نوشہرہ میں مارکیٹ چیکنگ

قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی

تاریخ    16 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ قصبہ میں رمضان اور نو راتروں کی مناسبت سے انتظامیہ نے اچانک مارکیٹ کا معائینہ کر کے قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔نائب تحصیلدار نوشہرہ کی قیادت میں شروع کی گئی کارروائی کے دوران آفیسران نے دکانوں پر فروخت کی جارہی سبزیوں و دیگر ضروری اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا ۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان کیساتھ ساتھ نوراتروں کے دوران صارفین کو معیاری ساز و سامان فراہم کیاجائے ۔اس مہم کے دوران قانون پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کو 32سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔آفیسران نے دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے قصبہ میں کووڈ کے بچائو کیلئے ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی تلقین کی ۔