تازہ ترین

کورونا کے خلاف ایک سال سے مہم جاری:نائب صدر

تاریخ    16 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


لکھنو//وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور ملک کے تمام گورنروں کے ساتھ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی زیر صدارت کووڈ 19 کے ’ویکسین فیسٹیول‘کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی ، جس میں نائب صدر نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے کووڈ کے خلاف پورے ملک میں مہم چل رہی ہے جس میں ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ ۔19 کا دوسرا اسٹرین ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اس پر قابو پانے کے لئے ہمیں تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے تمام گورنروں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی جماعتوں ، مذہبی رہنماؤں ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں ، میئروں کے ساتھ میٹنگ کریں اور کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے اجتماعی کوششیں کریں اور کوویڈ ویکسینیشن کے کام کو تیز کریں اور لوگوں کو لازمی طور سے ماسک لگانے کے لئے تحریک دیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ بھی آگاہی مہم چلائی جانی چاہئے ۔گورنروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گورنر حکومت اور معاشرے کے مابین ایک اہم کڑی ہے ۔ لہذا ، گورنر باہمی ربط کے ذریعے کووڈ کے کنٹرول کے لئے ہر سطح پر آگاہی مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی ، این ایس ایس ، ریڈ کراس ، سماجی تنظیمیں اور یونیورسٹیاں اس کام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔