تازہ ترین

صارفین کو اضافی بجلی بلیں ارسال

بسنت باغ میں برستی بارشوں کے بیچ خواتین کا احتجاج

تاریخ    16 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر// بسنت باغ گائو کدل میں اضافی بجلی فیس کی بلوں کیخلاف خواتین نے برستی بارشوں کے بیچ سڑ کوں پر نکل کر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ خواتین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے الزام عا ئد کیا کہ محکمہ بجلی ہر ماہ بجلی بلوں میں اضافہ کررہا ہے جبکہ کویڈ بحران کی وجہ سے لوگوں کی مالی حالت انتہا ئی ابتر بن چکی ہے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے ہاتھوںمیں بلیں لہراتے ہوئے کہاکہ بجلی بل 500 روپے سے بڑھا کر1200 سے 1500روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام صارفین کو کرونا کی اس لہر میں غیر یقینی صورتحا ل پر بھاری بوجھ ڈالتے ہوئے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہر ماہ بجلی کی نرخوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ وبائی صورتحا ل میں اضافی بجلی بلوں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ متعدد صارفین نے کہا کہ اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے بجلی کی نرخوں میں اضافہ کرکے صارفین کو لوٹ رہے ہیں جو ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس معا ملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔