تازہ ترین

مارکیٹ چیکنگ کیلئے محکمہ لیگل میٹرولوجی کی2ٹیمیں تشکیل

مختلف بازاروں میں 14قصووار دکانداروں کے خلاف کارروائی

تاریخ    16 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ماہ رمضان کے دوران بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے دکانداروں کی نکیل کسنے کیلئے محکمہ لیگل میٹرولوجی نے شہر سرینگر کے مختلف بازاروں میں مارکیٹ چیکنگ کیلئے2 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ محکمہ کی الگ الگ ٹیموں نے کل شہر سرینگر کے مختلف بازاروں کے معاینہ کے دوران 14قصور واردکانداروں کے خلاف معاملہ درج کرکے موقعہ پر ہی 10300روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔چیکنگ ٹیم نے 4سبزی فروشوں ،3پھل فروشوں ،2کریانہ دکانداروں ،2مرغ فروشوں اور 3دیگر دکانداروں کے خلاف چالان کیا ۔محکمہ کے مطابق لیگل میٹروولوجی ایکٹ کے تحت غیر تصدیق شدہ اوزان کا استعمال غیر قانونی ہے۔ اگر کوئی کاروباری غیر معیاری اوزان یا پیمائش استعمال کر رہا ہو یا کم وزن یا پیمائش میں ملوث ہو تو صارفینمحکمہ کے ٹول فری نمبر 1800-180-7114پر رابطہ کرسکتے ہیں۔