تازہ ترین

علی جان روڈ کھنڈرات میں تبدیل

لوگوں کاعبور و مرورمشکل ،فوری مرمت کا مطالبہ

تاریخ    16 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر//علی جان روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوجانے سے لوگوں کوعبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی شہریوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ علی جان روڈ ، جو کئی علاقوں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جگہ جگہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث اس سڑک پر سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک پر بڑے بڑے کھڈ پیدا ہوچکے ہیں اور بارشوں کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہ تالاب بن چکے ہیں جس وجہ سے اس پر سفر کرنا دشوار بن چکا ہے ۔سڑک کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی،جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ متعلقہ اداروں اور ضلع انتظامیہ کی توجہ اس جانب مرکوز کرائی گئی تاہم انہوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی جانب توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی جس کا سارا خمیازہ مقامی باشندوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

تازہ ترین