تازہ ترین

بھارت اور پاکستان کے مابین’ پر امن اور فعال تعلقات‘

متحدہ عرب امارات ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے: سینئر سفارتکار

تاریخ    16 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
دوبئی//امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف ال اوطیبہ نے تصدیق کی ہے کہ خلیجی ریاست بھارت اور پاکستان کے مابین 'پرامن اور فعال' تعلقات کے لیے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان اور بھارت سے اعلیٰ انٹیلی جنس افسران نے کشمیر کے معاملے پر حالیہ تناؤ کم کرنے کے لیے نئی کوششوں کے طور پر جنوری میں دبئی میں خفیہ بات چیت کی تھی۔سفیر یوسف ال اوطیبہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹی ٹیوشن کے ساتھ ورچوئل بات چیت میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے 'کشمیر پر پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے اور جنگ بندی میں کردار ادا کیا'۔انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ سفارتی تعلقات کی بحالی اور دیگر امور میں مثبت پیش رفت میں مدد ملے گی۔امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف ال اوطیبہ نے کہا کہ وہ (پاکستان اور بھارت) شاید بہترین دوست نہ بنیں لیکن ہم کم سے کم (تعلقات) ایک ایسی سطح تک پہنچا دینا چاہتے ہیں جہاں وہ فعال ہوں اور ایک دوسرے سے بات کرسکتے ہوں۔