جموں وکشمیر تیزی سے ترقی کی طرف گامزن: فاروق خان

ممبئی کے سینٹ زاویرس کالج کے طلاب کیساتھ استفسار کیا

تاریخ    16 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیرتیز ی سے ترقی کی طرف گامز ن ہو رہا ہے اورہیومن ڈیولپمنٹ کے تمام شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے ممبئی کے ممتاز سینٹ زاویرس کالج کے طلباء کو ’’امن اور تنازعہ‘‘کے عنوان پر’’ اِظہار کرنے کے دوران کیا۔مشیر فاروق خان نے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ آن لائن ایڈریس اور طلاب کے ساتھ اِستفسار کیا۔ اُنہوں نے وزیر اعظم کی بصیرت والی قیادت میںاَمن و ترقی کے دور کی شروعات کے لئے جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر اِنتظامیہ کے تحت کئے جانے والے مختلف ترقی پسند اِقدامات کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ایک اور سوال میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے پر فاروق خان نے کہا کہ اس نے جموں و کشمیر کو قوم کے دیگر شعبوں سے مساوی قرار دینے میں حائل رُکاوٹیں دور کردی ہیں۔ اس طرح معاشرے کے نظرانداز اور محتاج افراد کو بااِختیار بنانے میں ہماری مدد کی۔بعد میں سینٹ زاویرس کالج کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے سربراہ ڈاکٹر پرتیبا نیتھانی نے مشیر فاروق خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ادارہ اس انتہائی معلوماتی اور معنی خیزاستفسارکے لئے شکرگزار ہے‘‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ تعامل جموں و کشمیر سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرنے میں بہت آگے بڑھے گا۔ طلاب آپ کے تاثرات سے بہت متاثر ہوئے اس کے لئے وہ آپ کے بہت مشکور ہیں۔اِس مباحثے کی نظامت کے فرائض میزبان اِدارہ کی ڈاکٹر شیریہ نے انجام دی۔