تازہ ترین

۔8افسران کو ترقیاں

تاریخ    16 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 جموں//محکمہ عمومی انتظامی نے جمعرات کو 8 سلیکشن گریڈ افسران کو (کے اے ایس)کے خصوصی اسکیل میں ترقی دے دی۔حکم نامہ کے مطابق’’8 جے کے اے ایس سلیکشن گریڈافسراں کو فوری طور پر’’ کے اے ایس‘‘ کی خصوصی اسکیل میں13ویں تنخواہ لیول (123100-215900) میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔‘‘ترقی پانے والے افسروں میں ایم ایس چودھری ، نثار احمد وانی ، راجیش کمار ساون ، ڈاکٹر مشتاق احمد ، انگریز سنگھ رانا ، اوم پرکاش بھگت ، رمیش چندر اور عبدالرشید وار شامل ہیں۔
 
 
 
 
 

تازہ ترین