تازہ ترین

مونٹی کارلوٹینس ایونٹ، نڈال نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

تاریخ    16 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


پیرس//مونٹی کارلو ٹینس ایونٹ میں رافیل نڈال اور ڈینیل زیورو نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔فرانس میں جاری ایونٹ میں نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے فریڈریکو ڈیلبونس سے ہوا، نڈال نے باآسانی یہ میچ چھ ایک اور چھ دو سے جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اس طرح نڈال 12 ویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ایک اور میچ میں ڈینیل زیورو کا مقابلہ لورینز وسونیگو سے تھا، زیورو نیپہلا سیٹ چھ تین سے جیتا، سونیگو نے بھی جم کر مقابلہ کیا لیکن زیورو نے سخت مقابلے کے بعد دوسرا سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔دیگر میچز میں ڈینیل ایوان نے میامی اوپن کے فاتح ہوبارٹ ہرکیز کو شکست دی جبکہ پابلوبسٹا نے کیرن کیچ نوف کو چھ دو اور چھ تین سے مات دی۔
 

تازہ ترین