تازہ ترین

کورونا متاثرین کی تعداد میں ا ضافہ کو دیکھتے ہوئے مختلف اضلاع میں میٹنگوں کا انعقاد

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں // جموں صوبے کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ کو دیکھتے ہوئے مختلف اضلاع میں میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ادھمپور نے اندو کنول چب نے ضلع کے مختلف افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ڈی ڈی سی چیر پرسن لال چند اور دیگر افسران موجود تھے ۔ میٹنگ میں ضلع میں کورونا مریضوں کو دستیاب مختلف سہولیات کا جائزہ لیا گیا جن میں گھر قرنطین، رابطوں کا پتا لگانا ، نوڈل افسران کی نامزدگی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ضلع جموں میں ڈپٹی کمشنر انشل گرگ نے میٹنگ میں زیر تعمیر پروجیکٹوں، کورونا صورتحال اور دیگر اموار پر بات چیت کی۔ زیر تعمیر منصوبہ پر بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکمہ جات کے ساتھ مالی اور تعمیراتی امور پر بات چیت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے 100فیصد کورونا مخالف ٹیکہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے افسران پر زور دیا ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ  اپنی تمام افراد قوت کا استعمال کرکے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار رہیں۔ میٹنگ میں 45سال سے اوپر عمر کے لوگوں کو ٹیکہ کیلئے تیار کرنے پر بھی غور و خوض کیا گیا  اور اس سلسلے میں آشا ورکروں اور علاقوں میں اثر ورسوخ رکھنے والے لوگوں کو استعمال کرنے پر زور دیا گیا ۔ ضلع رام بن میں بھی بلاک دیوس کے موقع پر مختلف مقامات پر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں دیگر امور کے علاوہ کورونا مخالف ٹیکہ کاری، آر ٹی پی سی آر ، ریٹ اور دیگر تشخیصی عمل میں تیزی لانے پر زور دیا گیا ۔ میٹنگ میں لوگوں کو آپوش مان بھارت کے فوائد پہنچانے پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ میٹنگ میں افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ 45سال سے او پر کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کیلئے تیار کرنے اور قوائد و ضوابط پر عملہ آوری کو یقینی بنانے کے علاوہ کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کو تیزی کرنے کی ہدایت دی گئی۔