تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


داورگریزکانوجوان دریاکشن گنگامیں غرق

ارشاداحمد
 
گریز//بانڈی پورہ کے پہاڑی علاقے گریز سے ملحقہ داور میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب ایک20 سالہ نوجوان پیر پھسلنے سے دریا گشن گنگا میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔داورگریز سے مقامی شہری شاہد اقبال نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ 20 سالہ نوجوان مزمل سامون ولد غلام محمد ساکن کھانڈیال داور دریا گشن گنگا میں منہ ہاتھ دھو رہاتھا کہ اچانک پیر پھسلنے سے دریا گشن گنگا میں جاگرا۔مقامی لوگوں کی مدد سے اگرچہ اُسے فوری طور  دریا سے نکال کر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے وہاںمردہ قرار دیا۔مہلوک کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا واضع رہے کہ چار سال قبل اس کا بڑا بھائی ٹریکٹر سے گرکر جان بحق ہوگیا تھا ۔
 

کپوارہ ایل او سی پر فائرنگ 

کے پر اسرار واقعہ میں فوجی زخمی

اشرف چراغ
 
کپوارہ //  شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک فوجی زخمی ہوا ۔ کپوارہ ضلع ہیڈکوارٹر سے قریب 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر "انیل پوسٹ" پر تعینات  فوج کے جوان نے منگل کی شب ساڑھے 10بجے کچھ مشکوک حرکت دیکھتے ہی گولیوں کے کچھ راونڈ فائر کئے۔ فوج کے ایک اہلکار جس کی شناخت 46سالہ جسویر سنگھ کے نام سے ہوئی ،شدید زخمی ہوگیا اور اسے علاج کے لئے 92 بیس اسپتال سرینگر لایا گیا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فوجی مشتبہ جنگجوں کے ذریعہ لگنے والی گولیوں کی وجہ سے یا غلطی سے فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوا۔
 
 

آج شاہراہ کھلی رہے گی

صرف چھوٹی گاڑیوں کوچلنے کی اجازت

نیوز ڈیسک
 
سرینگر//ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر نے کہا ہے کہ آج یعنی جمعرات کوسرینگرجموںشاہراہ دوطرفہ ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی ،تاہم صرف چھوٹی گاڑیوں کوہی چلنے کی اجازت ہوگی۔ ۔ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے 15اپریل کیلئے ٹریفک پلان اورایڈوائزری جاری کی گئی ،جس میں بتایاگیا ہے کہ جمعرات کوسرینگرجموں قومی شاہراہ دوطرفہ ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی ۔بیان میں تاہم کہا گیاکہ صرف چھوٹی گاڑیوں کوہی آنے جانے کی اجازت دی جائیگی ۔بڑی یامال بردارگاڑیوں کے حوالے سے کہاہے کہ ایسی گاڑیوں کوجھاکنی سے سرینگرکی جانب سہ پہر3بجے روانہ ہونے کی اجازت دی جائیگی ۔
 

رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی کووِڈ پروٹوکول پرعمل کرنے کی تلقین

بارہ مولہ//جموں کشمیررورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی ایک میٹنگ چیئرمین شمالی کشمیرخواجہ محمدشفیع کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران خواجہ محمد شفیع نے ممبران پرزوردیا کہ وہ خود کو اورسماج کو کوروناوائرس کے حملے کا شکار بننے سے بچانے کیلئے ماسک پہنیں اورسماجی دوریوں کاخاص خیال رکھیں۔میٹنگ کے دوران سوسائٹی کے چیئرمین مبارک گل نے ٹیلی فون کے ذریعے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں حکومت کی طرف سے جاری کووِڈرہنماخطوط پرسختی سے عمل پیرا ہونے کی تاکیدکی۔انہوں نے ائمہ مساجد سے بھی تلقین کی کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط کی بھرپور پاسداری کریں۔
 
 

استاد کے طالب علم کو تھپڑیں مارنے کی ویڈیووائرل

سرینگر//سرینگرمیں ایک کوچنگ سینٹر میں استاد کی طرف سے طالب علم کی مارپیٹ کرنے کاویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس کیلئے لوگوں نے کوچنگ مرکزاوراستادکی بھرپور مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا پربدھوار کوایک ویڈیو وائرل ہواجس میں ایک استاد کو ایک طالب علم کو باربار تھپڑ مارتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے جبکہ وہ کسی ردعمل کااظہار نہیں کرتا۔استاد کو طالب علم کو’’پرمشن مانگنی تھی‘‘کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ۔یہ استاد پرے پورہ میں ایک کوچنگ مرکز میں پڑھارہا ہے۔سوشل میڈیا پرلوگوں نے اس استاد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

 ریت،پتھراورمٹی کی غیرقانونی کھدائی،بانڈی پورہ میں6ٹپرضبط

سرینگر //بانڈی پورہ پولیس نے ریت،پتھر ومٹی کی غیرقانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں6گاڑیاںضبط کیں۔ پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ نے ایس ایچ او ،پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ اور ڈی او آئی کی سربراہی میں06 ٹپروں کو ترکہ پورہ بانڈی پورہ اور ایس کے بالاجس سے قبضہ میں لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹپرغیرقانونی طور پر کھدائی کرنے والے معدنیات کی نقل و حمل میںاستعمال کی جارہی ہیں۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔اس سلسلے میں قانونی کارروائی اور آئی پی سی کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی پولیس ضلع میں مسلسل مہم چلائی جائے گی۔بانڈی پورہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی نالہ وندی سے ریت اور دیگر معدنیات کے غیر قانونی کھدائی میں ملوث نہ ہوں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا ۔سی این ایس
 
 

کولگام میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا 

خالد جاوید
کولگام//جنوبی ضلع کولگام کے ہواند چولگام میں مقامی لوگوں نے بجلی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے کہاکہ اُن کا علاقہ 15روز سے گھپ اندھیرے میں ہے لیکن محکمہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے دمحال ہانجی پورہ روڈ پر دھرنا دیا اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد رفت روک دی۔دھرنا پر بیٹھے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر عرصہ دراز سے خراب پڑا ہے۔ انہوںنے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ رمضان کے پیش نظرعلاقے میں بجلی سپلائی بحال کرنے کیلئے فوری طور اقدامات کئے جائیں۔
 

جمعیت ہمدانیہ کا اظہار تعزیت

سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض ہمدانی نے نامورسلامی اسکالراور مصنف سید غلام احمد کاملی کے یوم وصال پرانہیںخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اسلام کیلئے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں ۔مولانا ہمدانی نے معروف تاجر میر محمدجمال ساکن جمالٹہ کے فرزند کی اہلیہ کے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔
 

اونتی پورہ میں پولیس اہلکار، حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سید اعجاز
ترال / / ضلع پولیس لائنز اونتی پورہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار کی دوران شب حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔متوفی پولیس اہلکار کی شناخت اعجاز احمد ساکن لدھو پانپور کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی لاش کو سرکاری لوازمات کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا گیا جس کے بعداسکی آخری رسومات انجام دئے گئے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ہے۔
 

مولانا قانونگو کے برادر نسبتی فوت

کئی دینی ،سماجی اور کاروباری انجمنوں کا اظہار تعزیت

سرینگر// انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو کے برادر نسبتی حاجی مختار احمد زرگر ساکن لال بازار نزدیک مسجد رحمت مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ زعمائے انجمن مولانا عبدالحق اویسی ، سید غلام نبی کاملی، پیر محمد شفیع مخدومی، عبدالصمد خشو، مولانا سید محمد اسلم اندرابی ، ابو طارق غلام نبی میرڈورو شاہ آباد اور ڈاکٹر سید رحمان شمس سمیت متعدد سماجی ، دینی اور کاروباری انجمنوں نے حاجی مختار احمد زرگر (احمد زیورات نواکدل) کی وفات پر لواحقین خاصکر مولانا خورشید احمد قانونگو سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی ہے۔ موصوف نے اپنی قلیل زندگی میں سماج اور دین کے بہت سے اداروں بالخصوص سماجی تنظیم اتھ روٹ ، درسگاہ مسجد رحمت لال بازار ، بیت المال وغیرہ میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔اس کے علاوہ دارالعلوم شاہ ہمدان ڈورو شاہ آباد ، دارالعلوم شاہ ہمدان لتر پلوامہ کے اراکین کی طرف سے تعزیت کی گئی ہے۔ادھر جمعیت ہمدانیہ کے سربرا ہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے بھی مولانا قانونگو کے برادر نسبتی کے فوت ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔