تازہ ترین

منشیات مخالف مہم

بارہمولہ ،اننت ناگ اور سمبل میں4افرادگرفتار

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

فیاض بخاری+عارف بلوچ+عازم جان
 بارہمولہ+اننت ناگ+ بانڈی پورہ // منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے بارہمولہ ،اننت ناگ اورسمبل میں 4افراد کو گرفتار کیاہے اور ان کے قبضے سے شراب اور چرس برآمد کیا ہے۔بارہمولہ کے تھانہ کریری کے اہلکاروں نے بدھ کو ویزر موڈ پر ناکے کی چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد جن میں عادل احمد رتھر ولد عبدالحمید راتھر ساکنہ آزاد کالونی واگورہ اور خالد احمد بٹ ساکن علی پورہ وزر کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے250 گرام چرس بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دونوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ  کے11 اپریل تک 17  منشیات سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے او ر آگئے بھی ایسے کاروائیاں جاری رہیں گے ۔ادھر اننت ناگ پولیس نے پوسٹ آفس کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک لیا اور تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے غیر قانونی شراب کی 5بوتلیں برآمد کر کے تفتیش شروع کی ۔پولیس نے دوران تفتیش اس کے کرائے کے گھر پر چھاپہ مارا اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں شراب کی 40بوتلیں برآمد کی گئیں۔ مذکورہ شخص کی شناخت مختار احمد شاہ ساکن لاک بون لاڑکی پورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اننت ناگ تھانہ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر  90/2021درج کیاہے۔ادھرایس ڈی پی او سمبل کی نگرانی میں ایس ایچ او سمبل کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے نسبل علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص محمد آصف وگے عرف آصف یلگارساکن ہلال آباد نسبل کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 14کوڈین بوتلیں برآمد کیں۔ سمبل تھانہ نے متعلقہ دفعات کے تحت کیس ایف آئی آر نمبر .47/2021درج کیا اور مذید تفتیش شروع کردی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ا س کے خلاف گاندربل میں بھی دو ایف ائی آر درج ہیں ۔
 

تازہ ترین