تازہ ترین

کپوارہ کے کئی دیہات میں بجلی کی عدم دستیابی

سرما سے قبل ترتیب دئے گئے شیڈول کو بدلنے کا مطالبہ

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//رواں سال کے 4مہینے گزر نے کے با جود بھی شمالی ضلع کپوارہ میں صارفین کوموسم سرما سے قبل تریب دئے گئے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ اب جبکہ رمضان کا مقد س مہینہ بھی شروع ہو چکا ہے لیکن صارفین کو تسلی بخش بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکثر و بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی غائب ہے جبکہ سحری اور افطار پر بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کرالہ پورہ کے گزریال ،ریشی گنڈ ،شمناگ ،گوگلوسہ ،شولورہ ،آلوسہ ،سلامت واری اور وارسن علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ رسیو نگ اسٹیشن کی اوور لوڈنگ کی وجہ سے ان علاقوں کو ایک روز چھو ڑ کر دوسرے روز بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اب ماہِ رمضان میں مزیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ سال نو مبرسے جاری ہے اور ابھی بھی محکمہ معقول بجلی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام ہے اورنہ کرالہ پورہ رسیو نگ اسٹیشن کی صلا حیت بڑ ھا دی جارہی ہے ۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر صارفین کو تسلی بخش بجلی فراہم کی جائے تاکہ انہیں سحری اور افطار کے اوقات میںمشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

تازہ ترین