تازہ ترین

رفیع آباد کے بیشتر دیہات کے بجلی کے بوسیدہ کھمبے

کبھی بھی کسی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں؛مقامی آبادی

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

فیاض بخاری
 بارہمولہ //رفیع آبادبارہ مولہ کے بیشتر دیہات میں بجلی کے بوسیدہ کھمبے آبادی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں کیوں کہ یہ بوسیدہ کھمبے کسی بھی وقت گرسکتے ہیں جس سے بڑے پیمانے پرتباہی کاخطرہ ہے۔بڈن،سرپار،برندب،شتلوہ،گلبل،ژنم ،چاٹوسہ کے علاوہ دیگر دیہات میں بجلی کے کھمبے بوسیدہ ہوچکے ہیں جو کسی بھی وقت گرکرتباہی کاباعث بن سکتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی جگہوں پربوسیدہ کھمبے نصب ہیں تو کہیں ترسیلی لائینوں کو درختوں پربچھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلی لائینیں بھی اب خستہ ہوچکی ہیں۔محمدمعروف خان نامی ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا لیکن انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے ہمیشہ اس علاقے کو نظراندازکیا ہے جس کا خمیازہ یہاں کی عوام کو بھگتناپڑتاہے۔مقامی لوگوں نے لیفٹینٹ گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کے تمام بوسیدہ بجلی کے کھمبوں اور ترسیلی لائینوں کو تبدیل کیا جائے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جائے۔