تازہ ترین

بارہمولہ کے بیشتر طبی مراکز میں طبی سہولیات کا فقدان

کہیں سنٹر بند تو کہیں طبی و نیم طبی عملے کی کمی

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے ۔کہیں سب سنٹرس بند پڑے ہیں تو کہیں طبی اور نیم طبی عملہ کی کمی پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں مریضوں اور تیما داروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع بارہمولہ کے درنگبل ،زہن پورہ ، نارواو اورحاجی بل سب سنٹرس اکثر بند ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ان دیہات کے مریضوں کوضلع ہسپتال بارہمولہ کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ضلع کیدیگرطبی مراکز کا بھی یہی حال ہے کیونکہ ان ہسپتالوں میں بھی طبی اور نیم طبی عملہ کی سخت کمی ہے اور مریضوںکوضلع کے دیگرہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ان طبی مراکزمیں طبی اورنیم طبی عملہ کی بھی قلت پائی جارہی ہے۔ عام مریضوں کے ساتھ ساتھ ان علاقوںسے تعلق رکھنے والی حاملہ خواتین کو بھی علاجہ ومعالجہ کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ لوگو ں کے مطابق انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو ان مسائل کا ازالہ کرنے کی درخواست دی لیکن آج تک اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔لوگو ں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان ہیلتھ سینٹروں میں فوری طور پر ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

تازہ ترین