تازہ ترین

لداخ میں بھی کورونا وائرس کا پھیلائو جاری

گزشتہ 10روز میں 800 نئے مثبت معاملات درج

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// جموں کشمیر کے علاوہ لداخ میں بھی کورونا وائرس کا پھیلا ئو جاری ہے اور گزشتہ 10دنوں میں نئے 800مثبت معاملات درج ہونے سے متاثرین کی تعداد 11000تک پہنچ گئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق لداخ میںبھی کورونا وائر س کا پھیلا ئو جاری ہے اور گزشتہ دس روز میں 800نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔ حکا م کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی خطے میں متاثرین کی تعداد 11070تک پہنچ گئی ہے  جبکہ لہہ میںایک اور کورونا متاثر مریض کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 131تک پہنچ چکی ہے ۔ حکام نے مزید بتایا کہ منگل کو لداخ میںسب سے زیادہ 165کیس ریکارڈ کئے گئے ۔ حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت لداخ میںکل ملا کر 851فعال معاملات ہیں جن میں 785لہہ میںجبکہ 66کرگل میں ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق 8سے 13اپریل تک 626نئے افراد متاثر ہوئے ۔ جبکہ اس دوران 32افراد صحت یاب ہو گئے ۔