تازہ ترین

۔130ویں یوم پیدائش پربھاجپا کا بی آرامبیدکر کوخراج عقیدت

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// بی جے پی نے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کو اُن کی130ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت ادا کیا۔بھاجپا کے جنرل سیکریٹری(آرگنائزیشن) کے علاوہ دیگرلیڈروں نے آنجہانی بابا صاحب امبیڈ کر کے یوم پیدائش کے موقعہ پر پارٹی ہیڈ کواٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ،جس کے دوران آنجہانی کو یاد کیا گیا۔بھاجپا کے جنرل سیکریٹری(آرگنائزیشن)  اشوک کول نے  اس موقعہ پر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی نے خود کو انگلینڈ سے بھارت کی آزادی کیلئے وقف کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی بابا امیڈکر نے اسی وقت’’سمراستا‘‘  سمیت معاشرے کی دیگر برائیوں کے خلاف جدوجہد کی۔بابا امبیڈ کر انے کولمبیا یونیورسٹی اور لندن اسکول آف اکنامکس سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور قانون،معیشت و سیاسی سائنس میں تحقیق کے میدان میں عزت کمائی۔1990میں بھارت میں سب سے بڑا سیولین اعزاز بھارت رتن انہیں پس از مرگ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر بھارت میں صدیوں تک لوگوں کیلئے ایک راہ نما رہیں گے اور بھارت کی عوام ان کے عظیم کردار کوکبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ اس موقعہ پر پارٹی کے میڈیا انچارج منظور بٹ نے کہا کہ کہ بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راہ امبیڈکر آئین ہند کے تخلیق کار ہے،جبکہ ایک مایہ ناز قانون داں نے قوم  اور سماج کے پسماندہ طبقے کے تئیں خدمات کے انمٹ نشان چھوڑے ہیں۔اس موقعہ پر بی جے پی کے ضلع صدر سرینگر اشوک بٹ بھی موجود تھے۔
 
 

ڈاکٹرامبیدکر کے نقش قدم پر چلنے کی غلام احمدمیرکی تلقین

سرینگر//جموں کشمیرپردیش کانگریس نے بدھوار کو آئین ہند کے تخلیق کارڈاکٹر بی آر امبیدکرکوان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ایک بیان کے مطابق پارٹی کے صدرغلام احمد میر نے ڈاکٹر بھیم رائوامبیدکر کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرامبیدکرکا آئین ہند کی تخلیق میں نمایاں کرداررہا ہے جس میں  ملک میں رہنے والے سبھی لوگوں کوبلالحاظ مذہب وملت ، رنگ ونسل برابر حقوق کی ضمانت دی گئی ہے ،اس کے علاوہ آئین میں اظہار رائے کی آزادی بھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرامبیدکر نے ہمیں اپنے پیروں پرکھڑارہنے کاسبق دیا ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر بھیم رائوامبیدکرکوخراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے نقش وقدم پر چلنا ہوگا۔اس دوران سرینگر ضلع کی کانگریس کمیٹی نے بھی ورکروں نے ڈاکٹرامبیدکرکویادکیا۔ضلع کانگریس کمیٹی صدر عبدالغنی خان نے ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ آئین ہند کی تخلیق میں ڈاکٹرامبیدکر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 
 

 

تازہ ترین