تازہ ترین

مشیرفاروق خان کی درگاہ حضرتبل میں حاضری

مساجد اورخانقاہوں میں عوام کو سہولیات بہم رکھنے کی حکام کو ہدایت

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//لیفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے بدھوارکو درگاہ حضرت بل میں حاضری دی ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے امن و خوشحالی اور خاص طور پر پوری دُنیا میں انسانی فلاح و بہبود کی دعا کی ۔ انہوں نے کووڈ وباء کے خاتمہ اور لوگوں کی اچھی صحت کیلئے بھی دعا کی ۔ انہوں نے عوام کو مقدس ماہ کی برکتوں سے فیضاب ہونے کی بھی دعا کی ۔ بعد میں مشیر خان نے رمضان المبارک کے انتظامات کا جائیزہ لیا تا کہ لوگوں کو بجلی ، پانی ، صحت اور دیگر تمام ضروری سہولیات میسر رکھی جا سکیں تا کہ لوگوں کو مقدس ماہ کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے مساجد اور زیارت گاہوں پر بجلی ، پانی کی فراہمی ، مذہبی مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں کی صورتحال اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا بھی جائیزہ لیا جو خاص طور پر جمعہ اور دیگر ایام میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کو راغب کرتے ہیں ۔ اس موقعہ پر مشیر نے کووڈ- 19سے بچائو کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا رہنے کیلئے سخت ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے وقف حکام ، مذہبی مقامات کے قائدین ، جموں و کشمیر کے ائمہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی سہولت کیلئے رضاکاروں کو وابستہ کریں تا کہ نماز کے دوران سماجی دوری کو برقرار رکھا جا سکے ۔ دریں اثنا مشیر نے پی ڈی ڈی ، پی ایچ ای اور دیگر محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد ایاز اسد ، ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے بشیر احمد خان ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ، ایڈیشنل کمشنر تصدق حسین ، مشیر کے او ایس ڈی محمد اشرف حکاک ، سی ای او وقف بورڈ فرید الدین ، اے آر ٹی او کشمیر اکرم اللہ ٹاک ، ایس ایس پی سرینگر سندیپ چودھری ، ایس ایس پی ٹریفک سرینگر جاوید کول کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران دورے کے دوران مشیر کے ہمراہ تھے ۔ 
 

تازہ ترین