تازہ ترین

کورونا کی دوسری لہر| 1086متاثر، 5فوت

جموں کشمیر کاسفر کرنے والے 109افراد بھی شامل،وادی میںکل تعداد 85ہزار کے پار

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں عام لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بدھ کو مزید 1086افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 248افراد مختلف ریاستوں اور ممالک سے کشمیر آئے ہیں۔ اس دوران مزید 5افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 37ہزار 959ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1086افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 402جموں جبکہ 684افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 684متاثرین میں  109افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر آئے ہیں جبکہ 575افراد مقامی سطح پر متاثرین کے رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے۔ کشمیر کے متاثرین میں سرینگر میں 388،  بارہمولہ میں 107، بڈگام میں 53، پلوامہ میں 12، بانڈی پورہ  میں 23، گاندربل میں 19،کولگام میں 19 اورشوپیان سے 11تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے میں 2افراد وائرس سے فوت ہوئے جن میں نورباغ کا 75سالہ شخص اور لال بازارکی 72سالہ معمر خاتون شامل ہے۔ اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 1285ہو گئی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 85ہزار کا ہندسہ 85ہزار50تک پہنچ گئی۔ جموںمیں 402افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 139بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے والے شامل ہیں جبکہ 263مقامی سطح پررابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔متاثرین میں ضلع جموں میں 199، ادھمپور میں 37، راجوری میں 12، ڈوڈہ میں ایک، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 19، کشتواڑ میں 0، پونچھ میں 19، رام بن میں 7 اور 85ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے میں مزید 3افراد وائرس سے فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 757ہوگئی ہے ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد56ہزار686ہوگئی ہے ۔جموں و کشمیر میں 2042افراد کو وائرس نگل گیا ہے جبکہ 1لاکھ 41ہزار 736ہوچکی ہے۔ 
 
 

بدھ کو 31ہزار 150ٹیکہ لگائے گئے

۔ 14لاکھ62ہزار383 افراد مستفید

پرویز احمد 
 
 سرینگر //جموں و کشمیر میں بدھ کو مزید 31ہزار 150افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگائے گئے جن میں 27ہزار 484جموں جبکہ 13ہزار666ٹیکے کشمیر میں لگائے گئے۔ 89دنوں کے دوران 14لاکھ 62ہزار383افراد کو کورونامخالف ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کشمیر میں 7لاکھ 2ہزار 966اور جموں میں 7لاکھ 59ہزار 417افراد کو کورونا مخالف  ویکسین دی گئی ہے۔ کشمیر کے 7لاکھ 2ہزار 966افراد میں اننت ناگ ضلع میں 58ہزار 275، کولگام میں 28ہزار 485، شوپیان میں 25ہزار276، پلوامہ میں 36ہزار597، سرینگر میں 26ہزار931، بڈگام میں 67ہزار174، بارہمولہ میں 1لاکھ 14ہزار885، کپوارہ میں 24ہزار355، بانڈی پورہ میں 20ہزار 238 اورگاندربل میں 33لاکھ 565افراد کو ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔ جموں صوبے میں 89دنوں کے دوران 7لاکھ 59ہزار 417افراد کو ٹیکے لگوائے گئے جن میں ضلع جموں میں 2لاکھ 1ہزار824، ادھمپور میں 50ہزار838، راجوری میں 37ہزار 882، کٹھوعہ میں 60ہزار 418، پونچھ میں 32ہزار 499، رام بن میں 24ہزار634، ڈوڈہ میں 30ہزار 609، کشتواڑ میں 13ہزار67، ریاسی میں 22ہزار485 اور سانبہ میں 36ہزار916افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ 
 
 

۔ 9علاقے’محدود بندش والے‘ زون قرار

سرینگر ضلع میں تعداد 15تک پہنچ گئی

پرویز احمد 
 
 سرینگر //ضلع انتظامیہ سرینگر نے میڈیکل زون بٹہ مالو اور جڈی بل کے تحت آنے والے مزید 9علاقوں کو’ محدود بندش والے‘( مائیکرو کنٹیمنٹ )  زون قرار دیا ہے اور اسطرح دوسری لہر میں ایسے علاقوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ضلع انتظامیہ سرینگر کی طرف سے جاری کی گئی نوٹیفکیشن نمبر 74بتاریخ 14اپریل 2021میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل زون جڈی بل کے تحت آنے والے علاقوں میں نواب باغ نزدیک بہرار اسپتال لال بازار، لین نمبر 1عمر کالونی (ائے )لال بازار نزدیک رہ مسجد، عمر کالونی( اے) لال بازار لین نمبر 3نزدیک جی ڈی گوائنکا سکول ، زند شاہ مسجد کاٹھی دروازہ ، سنگین دروازہ ہاکہ بازار،گلشن محلہ عثمان آباد حول شامل ہیں۔ میڈیکل زون بٹہ مالو میں وازہ باغ حیدرپورہ، ستھرا شاہی نزدیک سیول سیکریٹریٹ،ایس ڈی اے کالونی بٹہ مالو نزدیک ٹیلنٹ سکول، قمر آباد بمنہ نزدیک صدیق لین ابو بکر مسجد بمنہ شامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل نوشہرہ مین سٹاپ، عمر ہیر مسجد عثمان، باغات نزدیک جامع مسجد، بٹہ مالو نزدیک پی سی آر نزدیک جامع مسجد اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو متاثرہ علاقہ قرار دیا گیا تھا ۔
 
 

بھارت میں ایک لاکھ 84ہزار کیسز

یو این آئی
 
نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں1لاکھ 84ہزار افرادکی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس دوران 1027افراد اپنی جان گنواچکے ۔صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک لاکھ 84ہزار 372 نئے معاملات درج کئے گئے اور اسطرح متاثرین کی تعداد 1کروڑ 38لاکھ 73ہزار 825ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 82ہزار339مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 1کروڑ 36لاکھ، 60ہزار 233تک پہنچ گئی۔ کورونا کے سرگرم معاملات 13 لاکھ کو عبور کرکے13لاکھ 65ہزار 704ہوچکی ہے۔ اس دوران مزید 1027 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر  ایک لاکھ 72ہزار 85تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میںصحتیاب ہونے والوں کی شرح 88.92 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 9.84 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.24 فیصد رہ گئی ہے ۔مہاراشٹر سرگرم معاملات میں ملک بھر میں سرفہرست ہے ۔یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملات میں مزید 28ہزار 307کا اضافہ ہوا ہے اورسرگرم معاملات کی مجموعی تعداد 5لاکھ، 94ہزار585 تک پہنچ گئی ہے۔  اس عرصے کے دوران ، ریاست میں مزید 31624 مریض صحتمند ہوئے ، جن کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2866097 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 281 مریضوں کی اموات یہ تعداد بڑھ کر 58526 ہوگئی ہے ۔