تازہ ترین

مزید خبریں

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک

سماجی کارکن اور اتھ روٹ کے سیکرٹری مختار احمد کا نتقال | اسلامک فرئٹرنٹی اور دیگر فلاحی انجمنوں کا اظہار رنج و غم

سرینگر//اسلامک فرئٹرنٹی  نے لال بازار کے ایک مشہور تاجر، سماجی کارکن، مخیر اور ادارہ اتھ روٹ کے سکریٹری مختار احمد زرگر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مختار احمدپورے دل سے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے تھے اور ادارہ اتھ روٹ کے بانی رکن تھے اور اسلامک فرئٹرنٹی سمیت متعدد دینی اور سماجی تنظیموں کا معاون رہا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اسلامک فرئٹرنٹی صدر محمد عامر نے کہا کہ مختاراحمد ایک سرشار ، متقی اور محنتی شخصیت تھے جو اپنا بیشتر وقت انسانیت اور فلاحی کاموں میں صرف کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر میں صرف اتھ روٹ ہی نہیں بلکہ بہت ساری دینی اور فلاحی تنظیموں کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مختار احمد کی خدمات برسوں تک یاد رکھی جائیںگی ۔
 

ممتاز تاجرمحمد صدیق میرکی اہلیہ فوت ، نیشنل کانفرنس کا اظہار تعزیت

سرینگر/وادی کے معروف اور ممتاز تاجر مرحوم محمد صدیق میر( انڈو کارپٹ فیکٹری) کی اہلیہ کے انتقال پر نیشنل کانفرنس نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ،عمر عبداللہ ،ڈاکٹر مصطفیٰ کمال اور علی محمد ساگر کے علاوہ مبارک گل نے مرحومہ کے فرزند ڈاکٹر مشتاق احمد میر اور اشتیاق احمد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ہے۔مرحوم محمد صدیق،عالمی شہرت یافتہ تاجر حاجی محمد جمال آف جمالٹہ کے فرزند تھے۔ان لیڈراں نے اس موقعہ پر روزنامہ آفتاب کے مالک اور ممتاز تاجر حاجی غلام محمد آف نگین،حاجی نذیر احمد،جمال کارپٹس،غلام حسن میر،بٹ اور بابا خاندان کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا۔اس دوران پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر اور معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نےبھی تعزیت کا اظہار کیا۔