تازہ ترین

ٹریفک پولیس کی طرف سے16گاڑیوں کا چالان | بیلوارڈکے فٹ پاتھوں پر کھڑا کرنے کا شاخشانہ

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //شہرسرینگر خصوصا بیلوارڈ روڈپر ٹریفک آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس سٹی سرینگر نے کل16 گاڑیوں کا چالان کیا جوغلط طریقے سے چل رہی تھیں یا بیلوارڈکے فٹ پاتھوں پر کھڑی تھیں۔ موٹر وہیکلز ایکٹ کے تحت جرم کے ارتکاب اور ٹریفک کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی پاداش میں ان گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔دریں اثنا  یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد ، جو روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیرمین بھی ہیں کی نوٹس میں لایا گیا ، جنہوں نے ایس ایس پی ٹریفک سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کو کہا۔ انہوں نے عام لوگوں ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کے مالکان سے بھی اپیل کی کہ وہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں اور جھیل ڈل کے نازک پشتے پر گاڑیاں چلانے سے باز رہیں۔