تازہ ترین

’آزادی کا امرت مہواتسو‘تقریبات | جھیل ڈل میں محکمہ سیاحت کی شکارا ریلی

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ’’آزادی کا امرت مہواتسو ‘‘کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر نے بدھ کو ڈل جھیل میں ایک شکارا ریلی کا انعقاد کیا جس میں 50  سے زائد شکارا کشتیاں شریک تھیں ۔ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے شیر کشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سنٹر ( ایس کے آئی سی سی ) سے ریلی کو روانہ کیا جو نہرو پارک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ڈل جھیل میں شکارا ریلی مقامی لوگوں اور سیاحوں کیلئے ایک خوشی کا منظر تھا جنہوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا ۔ ڈاکٹر ایتو نے اس موقع پر کہا کہ شکارا ریلی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر اس دن کی تاریخی اہمیت اور ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یادوں کی اہمیت کے بارے میں ایک پیغام بھیجنے کے ساتھ منسلک ہے ۔ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر نے مزید کہا کہ شکارا ریلی سیاحوں کیلئے بھی ایک دعوت نامہ ہے کہ سیاح کشمیر میں کس قدر لفط اندوز ہو رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت ( رجسٹریشن ) احسان الحق چشتی بھی موجود تھے ۔