تازہ ترین

ملہ کھاہ میںسڑک پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی | لوگوں کو مشکلات کا سامنا

تاریخ    15 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


سٹی رپورٹر
 سرینگر //نوہٹہ سے براستہ ملہ کھاہ سعدہ کدل جانی والی سڑک پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگوں سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ ملہ کھا ہ کے گرد نواح میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کے وقت گھپ اندھیرے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ عرفان احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ دیر شام گئے ملہ کھاہ میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عرفان نے بتایا کہ شام کے وقت نوہٹہ سے سعدہ کدل جانے والے اور سعدہ کدل سے نوہٹہ آنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ملہ کھاہ میں موجود آوارہ کتے لوگوں کو کاٹنے دوڑتے پڑتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک پر موجود کھڈوں کی وجہ سے شام کے وقت گاڑیوںمیں سفر کرنے والوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی، سڑکوں پر موجود کھڈوں اور آوارہ کتوں کی موجودگی سے لوگوں کا چلنا پھرمشکل ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوںنے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے حکام سے اپیل کی ہے سٹریٹ لائٹس کی جلد تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ راہگیروں کو رات کے وقت مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔