تازہ ترین

بیڈمنٹن انڈیا اوپن کیساتھ ملک میں واپسی کیلئے تیار

تاریخ    14 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی/یواین آئی// یونیکس سن رائز انڈیا اوپن 2021 ٹورنامنٹ کے ساتھ ملک میں بیڈمنٹن واپسی کے لئے تیار ہے ۔ 11 سے 16 مئی تک دارالحکومت کے کے ڈی جادھو انڈور ہال میں شائقین اور میڈیا کی عدم موجودگی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے 48 مضبوط کھلاڑی اور ریو اولمپک چیمپیئن کیرولائنا مارن اور دنیا کی پہلی نمبر کینٹو موموتا سمیت 33 ممالک کے 228 کھلاڑی شامل ہوں گے ۔ یہاں 114 مرد اور 114 خواتین شٹلر ہیں۔ چین بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا۔بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 500 ایونٹ کے طور پر درجہ بندی کیا گیا یہ سالانہ ٹورنامنٹ 2020 ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرنے والے آخری کوالیفائی فیکیشن ایونٹس میں سے ایک ہے جو دلچسپ ہوگا۔ حالانکہ کووڈ 19 کے معاملے بڑھنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو حفاظتی پروٹوکول کی پیروی کرتے ہوئے شائقین اور میڈیا کے بغیر بایو ببل (بائیو سیف ماحول) میں منعقد کیا جائے گا۔برطانیہ سمیت جنوبی افریقہ ، برازیل ، مشرق وسطی اور یورپی ممالک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو لازمی طور پر سات روزہ کورنٹائن میں رہنا ہوگا ، جس کے لئے انہیں 3 مئی کو دہلی پہنچنا ہوگا ، جب کہ دوسرے ممالک کے عہدیدار چھ مئی تک آسکتے ہیں اور انہیں صرف چاردنوں کے لئے کورنٹائن میں رہنا ہوگا۔حکومت دہلی 3 اور 6 مئی کو کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی آمد پر اور بعد میں 9 اور 14 مئی کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرے گی۔ کورنٹائن کے دوران بیڈ منٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) تمام شرکاء ، افسران اور معاون عملے کو ان کے پسندیدہ کھانا فراہم کرائے جائیں گے ۔
 

تازہ ترین