تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا کے1269نئے معاملے،سرینگر میں423

تاریخ    13 اپریل 2021 (13 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا بحرانی صورتحال ہر گذرنے والے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جارہی ہے اور منگل کو یہاں مزید1269کیس سامنے آئے جن سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد140650تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں687جبکہ صوبہ جموں میں582کیس سامنے آئے۔
وادی میں سامنے آنے والے کیسوں میں ایک بار پھر سب سے زیادہ کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جہاں423کیس ظاہر ہوئے جن میں73مسافر بھی شامل ہیں۔وادی کے ضلع بارہمولہ میں98،بڈگام میں42،پلوامہ میں28،کپوارہ میں24،اننت ناگ میں29،بانڈی پورہ میں12،گاندر بل میں15،کولگام میں9اور شوپیان میں7کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں191،ادھمپور میں265،راجوری میں17،ڈوڈہ میں2،کٹھوعہ میں 26،سانبہ میں11،پونچھ میں6،رام بن میں2،ریاسی میں62کیس سامنے آئے۔