پونچھ ہسپتال میں کوروناسے منڈی کا شہری فوت

تاریخ    13 اپریل 2021 (37 : 04 PM)   


عشرت حسین بٹ
پونچھ //ضلع ہسپتال پونچھ میں منگل کو پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے موت واقع ہوگئی۔
ضلع ہسپتال پونچھ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ مشتاق جعفری نے بتایا کہ مرحوم کو منگل کی صبح سب ضلع ہسپتال منڈی میں کورونا جانچ کی گئی تھی جس کی رپورٹ مثبت آگئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاں سے ڈاکٹروں نے اسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کی موت واقع ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی کوروناپروٹوکول کے تحت تدفین کی جائے گی۔

تازہ ترین