سکولی عمارت کی تعمیر کا معاملہ | غیر معیاری مٹریل استعمال کرنے کا الزام

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


محمد بشارت
کوٹرنکہ //تحصیل خواص کی مرکزی پنچایت میں شعبہ تعلیم کی جانب سے 40لاکھ روپے کی لاگت سے ہائر سکینڈری سکول کے اضافی تین کمروں کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے تاہم مکینوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمارت کی تعمیرمیں مبینہ طورپر غیر معیاری مٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے ۔مکینوں نت متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے زیر تحت کام ہونے کے باوجود بھی عمارت کی بنیاد اور دیواروں میں غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیاجارہا ہے ۔کلبیر سنگھ نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ عوام کیساتھ کھلے عام دھوکہ کیاجارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لاکھوں روپے کے تعمیراتی کام میں غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عمارت کی تعمیر میں معیاری ساز و سامان استعمال کروانے کیلئے ہدایت جاری کی جائیں جبکہ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
 

تازہ ترین