بینک شاخوں کے سامنے صارفین کی ہجوم جمع | کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ،انتظامیہ خاموش

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


بختیار حسین
سرنکوٹ//سرنکوٹ کیساتھ ساتھ ضلع پونچھ کے مختلف علا قوں میں قائم کر دہ بینک شاخوں میں ان دنوں لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع رہتی ہے تاہم حکام کی جانب سے کووڈ کے پیش نظر کوئی احتیاطی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔سرنکوٹ کے معززین نے کہاکہ جموں وکشمیر بینک شاخوں کیساتھ ساتھ دیگر بینکوں کے سامنے لوگ قطاروں میں جمع رہتے ہیں جبکہ ان اوقات میں کووڈ سے بچائو کیلئے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار ہی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرنکوٹ میں قائم بینک شاخوں کیساتھ ساتھ لسانہ ،مڑہوٹ ودیگر علاقوں میں قائم کر دہ شاخوں میں آئے روز لوگوں کا بھاری ہجوم جمع رہتا ہے تاہم اس دوران لوگ نہ تو ماسک کا استعمال کرتے ہوئے اور نہ ہی حکام کی جانب سے سماجی دوری کا کوئی بندوبست کیا گیا ہے ۔معززین نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کیساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بینکوں میں کووڈ سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات اٹھانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ صارفین کو بغیر کسی دقت کے سہولیات بھی میسر ہو سکیں اور کووڈ کے پھیلائو کو بھی روکا جاسکے ۔
 

تازہ ترین