ڈاکٹر حنا بٹ نے کے وی آئی بی جموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
جموں//وائس چیئرپرسن جموں وکشمیرکھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بور ڈڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے بورڈ کی جانب سے عملائی جانے والی مختلف سکیموںکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے کے وی آئی بی جموں کے ضلعی افسران کی میٹنگ منعقد کی۔ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے سکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور فیلڈ کارکنوں سے کہا کہ وہ یوٹی میں روزگار پیدا کرنے کے لئے مختلف سکیموں کے ذریعے ان کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پردھان منتری ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت سال2020-21کے دوران جموں و کشمیر کے کے وی آئی بی کے 390 یونٹوں کے طبعی اہداف کے لئے 1170.60 لاکھ روپے مالی اہداف کے مارجن منی کے مقابلے میں 1897.26 لاکھ روپے 764 یونٹوں کے حق میںجاری کیا ہے ۔ اس طرح 195.90فیصد کی طبعی کامیابی اور 162.08 فیصد کی مالی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جموں و کشمیر رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (جے کے آر جی پی پی) کے تحت 452 یونٹوں کے اہداف کے لئے کے وی وی بی کو 904.00 لاکھ روپے مارجن منی کے مقابلے میں جو اب تک  1018.27 لاکھ روپے 420 یونٹوں کے حق میںجاری کیاہے۔ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے جے کے آر جی پی کے تحت حاصل کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا۔سیکرٹری/ سی ای او کے وی آئی بی راشد احمد قادری نے تمام ضلعی افسران سے کہا کہ وہ تمام نسل کے تاجروں کو اپنے یونٹوں کے قیام تک اپنے قرضوں کے مقدمات درج کرنے سے لے کر ہینڈ ہولڈنگ معاونت فراہم کریں۔ انہوں نے تمام ضلعی افسران سے کہا کہ وہ بینکوں کو مقدمات کی کفالت کرتے ہوئے یونٹوں کی سرگرمی کی فلاح و بہبود اور فزیبلٹی کو یقینی بنائیں۔
 

تازہ ترین