ہائی کورٹ کے احاطے میںشجرکاری مہم کا اِنعقاد

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے احاطے میںپیپل درخت کو لگانے اور اس کی غیر معمولی دواؤں اور مذہبی املاک کو اُجاگر کرنے کے مقصد سے پیپل سیویس پیپل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے تعاون سے جموں وکشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام ’’ایک پیپل ٹری پلانٹ مہم‘‘ کا اِنعقاد کیا گیا۔ اِس مہم کے دوران ، جسٹس پنکج متھل چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور سرپرست اعلیٰ جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی اور جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر نے ہائی کورٹ بلڈنگ کے عقب میں پیپل کے پودے لگائے۔اِسی طرح جسٹس رجنیش اوسوال ، جسٹس سنجے دھر اور جسٹس پونیت گپتا نے ہائی کورٹ کی عمارت کے سامنے والے احاطے میں پیپل کے پودے لگائے۔بعدازاں پیپل سیویس پیپل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے بانی صدر پریتم سنگھ نے پیپل شجرکاری مہم میں ان کی گراں قدر شرکت کے لئے جسٹس پنکج متھل چیف جسٹس جے اینڈ کے ہائی کورٹ کو اعتراف کا سر  ٹیفکیٹ پیش کیا۔اِس موقعہ پر جواد احمد رجسٹرار جنرل راجیو گپتا ،چیف سیکرٹری کے پرنسپل سیکرٹری سنجے پریہار ، ڈائریکٹرسٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی شہزاد عظیم ، رجسٹرار ویجی لنس ایم کے شرما ، ممبر سیکرٹری جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی ، شیام لال لالہل ، رجسٹرار انسپکشن سبھا رام گاندھی ، رجسٹرار جوڈیشل مسرت روحی ، رجسٹرار قواعد، رجسٹری کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

تازہ ترین