تازہ ترین

سابق نائب وزیر اعلیٰ ، سابق قانون سازوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//سابق نائب وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں سابق قانون سازوں کے وفد اور سابق ایم ایل سی کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا کی سربراہی میں سابق قانون ساز ست پال شرما ، ڈاکٹر دویندر کمار منیال اور سینئر سیاسی رہنما سنیل سیٹھی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ان سے عوامی اہمیت کے حامل مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسی طرح سابق ایم ایل سی وکرم رندھاوا کی سربراہی میں ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو نیشنل ہائی ویز کی ترقی سے متعلق مختلف امور سے آگاہ کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی حکومت جموں و کشمیر کے تمام خطوں کی کلہم ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے بہت سے محاذوں پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے وفود کے ممبران کو یقین دلایا کہ اُن کے پیش کردہ مسائل اور تجاویز پر غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ 
 
 

تازہ ترین