تازہ ترین

جموں و کشمیر بینک فائنانشل سروسزلمیٹڈ | اننت ناگ میں نئی شاخ کا افتتاح

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر بینک کے مکمل مالکانہ حقوق والی کمپنی جموں وکشمیر بینک فائنانشل سروسز لمیٹڈ نے اننت ناگ میںاپنی نئی شاخ کا افتتاح کیا۔ جدید ترین بینکنگ خدمات کے علاوہ جموں و کشمیر بینک انویسٹ منٹ خدمات کو اس کمپنی کے ذریعے سے لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔ جے کے بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ سنیل گُپتا نے JKBFSLکی اس نئی شاخ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پربینک کے زونل ہیڈ ساؤتھ فیاض احمد بٹ ، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مظفر وانی، کمپنی کے چیف فائنانشل آفیسر پنکج گور ، بینک کے کلسٹر ہیڈ محمد شفیع بٹ اور افتخار عبداللہ صوفی، زون کے سبھی برانچ ہیڈ، کئی دیگر سینئر افسراںاور علاقے کے متعدد معروف گاہک بھی تقریب پر موجود تھے۔ بینک کے ایگزیکٹیوپریزیڈنٹ نے فائنانشل سروسز کمپنی کو مبارکباد دے دی کہ اُس نے اپنا بزنس ماڈل از سرِ نو مرتب کیا ہے اور اصلاحات کو گاہکوں کی امیدوں کے مطابق تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے اپنے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو بھی جدیدت بخشی ہے اور اپنی کارپوریٹ ویب سائٹ کو بھی پُر کشش بنایا ہے جہاں سے گاہک اپنا اکؤنٹ آن لائن کھول سکتا ہے۔ یہ کمپنی جے کے بینک کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرکے اپنی خدمات کا دائرہ قصبوں اور دیہات تک پہنچا سکتی ہے اور بینک اپنی کمپنی کی مزید شاخیں کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مظفر وانی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے حوصلہ افزاء بات ہے کہ جموں و کشمیر بینک اپنی سماجی و اقتصادی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے گاہکوں کی انویسٹ منٹ ضروریات کو کمپنی کی وساطت سے پوری کرنے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں ، کشمیر اور لداخ میں اپنی پہنچ کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ زونل ہیڈ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائنانشل سروسز کمپنی ضلع میں اپنی خدمات کو بہم رکھے گی۔  واضح رہے کہ JKBFSLکمپنی  کے سپیشل ڈیسک جموں و کشمیر بینک کی 53شاخوں میں موجود ہیں اور یہ گزشتہ تیرہ  برسوں سے SEBIکے ضوابط کے تحت نیشنل سٹاک ایکس چینج (NSE) اورممبئی سٹاک ایکس چینج(BSE) میں رجسٹر ہے۔ علاوہ ازیں یہ کمپنی ایسو سی ایشن آف میچول فنڈس اِن انڈیا (AMFI) کے ساتھ میچول فنڈ پروڈکٹس کے کاروبار کیلئے بھی مجازہے۔