دستاویزات کی رجسٹریشن

اندراج کیلئے انتظار کی مدت ختم

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں //محکمہ مال نے رجسٹریشن کے عمل کو مزید سہل اور شفاف بنانے کیلئے جموں کشمیرکے87سب رجسٹرار دفتروں میں ملاقات کاوقت طے کرنے کیلئے انتظار کی مدت کوختم کیاہے ۔محکمہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی شہری جوکسی دستاویز کی رجسٹریشن کرنے کا خواہاں ہو،اُسی دن انتظار کے بغیر ملاقات طے کرسکتا ہے جبکہ شہری اپنی سہولت کے مطابق بھی ملاقات کیلئے وقت لے سکتے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ مال نے انسپکٹر جنرل رجسٹریشن وسافٹ وئر ڈیولپمنٹ یونٹ ،این آئی سی پونے،کی مشاورت سے NGDRSسافٹ وئرمیں ہرایک سب رجسٹرار کے دفترمیں6اپریل سے روزانہ رجسٹریشن سلاٹ 25سے بڑھا کر42کردیئے ہیں۔اس سے 500سلاٹوں کو ری ری شیڈول کرنے میں محکمہ کامیاب ہوا ہے اور اس سے قطار بھی ختم ہوئی ہے،جس سے شہریوں کو کافی راحت ملی ہے۔ان اقدامات سے اس وقت کسی بھی سب رجسٹرار کے دفتر میں ملاقات طے کرنے کیلئے کوئی انتظار نہیں کرناپڑے گا۔محکمہ نے شہریوں/وکلاء/عرائض نویسوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اُسی دن ملاقات طے کریں جب ان کے ساتھ تمام دستاویزات مکمل ہو۔محکمہ نے شہریوں سے مزید کہا ہے کہ وہ انسپکٹر جنرل رجسٹریشن سے0191-2572728  یا ان کے ای میلigrjnk@gmail.comپررابطہ کرسکتے ہیںیامحکمہ کی ویب سائٹwww.igr.jk.gov.in سے مدد کیلئے رجوع کرسکتے ہیں ۔
 

تازہ ترین