لوگوںکی قانونی پریشانیوں کے خاتمے کی کوششیں کی جائیں: جسٹس ماگرے

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


جموں //جموں و کشمیر کے وسطی علاقوں میں قانونی خدمات کے اداروں کے کام کرنے کی پہلی تشخیص حاصل کرنے کیلئے جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چئیر مین جسٹس علی محمد ماگرے نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے تمام چئیر مینوں اور سیکریٹریوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ جسٹس ماگرے نے کہا کہ چئیر مین اور سیکرٹریز ڈی ایل ایس اے قانونی خدمات کے اداروں کے آئینہ ہیں اور انہیں تاکید کی کہ وہ انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرایض انجام دے کر لوگوں کی قانونی پریشانیوں کے خاتمے کیلئے بھر پور کوششیں کریں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے کاموں جیسے لوک عدالتوں کے انعقاد ، پیرا لیگل رضاکاروں کے کام وغیرہ کا بھی جائیزہ لیا ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ سکول جانے والے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے تعمیری سرگرمیوں میں شامل کریں ۔ 
 

تازہ ترین