تازہ ترین

پارمپورہ فروٹ منڈی کو جدید خطوط پرترقی دی جائیگی:فاروق خان

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے پارمپورہ فروٹ منڈی کا دورہ کر کے وہاں بنیادی ڈھانچے کی صورتحال اور دیگر اہم سہولیات کی دستیابی کا معائینہ کیا۔ دورے کے دوران مشیر نے فروٹ منڈی میں فروٹ تجارت کو فروغ دینے کے لئے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کی تزئین و آرائش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے علاوہ کاروباری سرگرمیوں کی مستقبل مانگ کے مطابق پورا کرنے کے لئے اس کی صلاحیت کو بڑھاوا دینا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارمپورہ فروٹ منڈی صنعتی باغبانی کشمیر کا آئینہ ہے۔ اُنہوں نے اَفسران اور فروٹ ایسوسی ایشن کے ممبروں کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مختلف امور اُٹھائے جن کو فوری ازالہ کرنے کے لئے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں ناظم باغبانی اعجاز احمد بٹ، ناظم زراعت محمداقبال چودھری ، ناظم مارکیٹنگ اینڈ پلاننگ او ایس ڈی  ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پلاننگ ، مشیر کے او ایس ڈی محمد اشرف حکاک ، اے سی آر سری نگر ، ایسو سی ایشن کے صدر اور نائب صدر کے علاوہ دیگر اَفسران اور ممبران نے شر کت کی۔مشیر نے منڈی کے فروٹ ڈیلرس کی ایسوسی ایشن کو اہم شراکت دار قرار دیا۔اُنہو ں نے انہیںمنڈی کی خوبصورتی اور ترقی کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے کہا۔اِس موقعہ پر صدر فروٹ منڈی ایسوسی ایشن شبیر احمدشبیر نے داخلہ سڑکوں کی خستہ حالت ، نکاسی آب سہولیت کا فقدان ، بجلی کی قلت ، منڈی سے تعلق رکھنے والی اراضی کو تجاوزات ،اراضی اور دکانوں کے لیزوں کو باقاعدہ بنانا ، آرگنک گاربیج کو جمع کرنا اور ان کو حل کرناسمیت متعدد امور کے بارے میں مشیر کو آگاہ کیا۔ اِس موقعہ پر مشیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ داخلی سڑکوں کے ساتھ ساتھ منڈی کی طرف جانے والی اہم سڑکوں پر میکڈمائزیشن کریں تاکہ اس سے منسلک ٹرانسپورٹروں سڑکوں کی خراب صورتحال کی وجہ سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے ناظم مارکیٹنگ اینڈ پلاننگ اور اسسٹنٹ کمشنر مال سری نگر کو ہدایت دی کہ وہ ٹرک ٹرمینل کے لئے اراضی کی نشاندہی کریں تاکہ ٹرک والے اہم سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی نہیں کرسکیں گے۔ مشیر کو جانکاری دی گئی کہ منڈی کے ٹرکوں کو دستیاب پہلے ٹرمینل کو بس سٹینڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ جلد از جلد انہیں ٹرک ٹرمینل فراہم کیا جائے۔مشیر نے کے پی ڈی سی ایل کے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ بجلی کی طلب کے لئے تین الیکٹرک ٹرانسفارمر فراہم کریں کیونکہ منڈی میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ فاروق خان نے اے سی آر اور تحصیلدار پارمپورہ سے بھی کہا ہے کہ وہ منڈی سے وابستہ اراضی کے نقشوں کی نشاندہی کریں ۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے ہدایت دی کہ تجاوزات والی زمین کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ایسوسی ایٹ ممبروں نے اراضی کے لیز سودے کو باقاعدہ بنانے اور دکانوں اور سٹوروںکے کرایے میںکم کرنے کے معاملات بھی مشیر کو گوش گزار کئے۔
 

تازہ ترین