تازہ ترین

گاڑیوں کی فروخت میں 14فیصد کی کمی

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// کووڈ 19 کے دوران گھریلو بازار میں گاڑیوں کی فروخت میں مالی سال 2021-20 20کے دورانیہ میں تقریباً 14 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔سوسائٹی آف آٹوموبائل مینوفیکچررز ’سیام‘ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ملک میں کل 18615588 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں ، جومالی سال 2019۔20۔ کے  21545551گاڑیوں سے 13.60 فیصد کم ہیں۔ مسافر گاڑیوں مثلاً کاروں ، افادیت والی گاڑیاں اور وینوں کی گھریلو فروخت میں دو فیصد اور ٹو وہیلر گاڑیوں میں 13 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔ تھری وہیلر کی فروخت میں 56 فیصد سے زیادہ اور کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں تقریبا 21 فیصد کی  گراوٹ آئی ہے۔ گاڑیوں کی برآمدات میں بھی 13 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے۔سیام کے ڈائرکٹر جنرل راجیش مینن نے کہا کہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں مسافر گاڑیوں کے علاوہ تمام زمرے کی گاڑیوں  کے اعداد و شمار منفی ہیں۔ سیام کے صدر کینیچی ایوکاوا نے کہا’’کوڈ 19 کی دوسری لہرسے درپیش  چیلنجوں کی وجہ سے ہندوستانی آٹوموبائل صنعت کو اب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہمارے ملازمین ،  پارٹنرزاور صارفین کی  سیکورٹی  کو یقینی بناتے ہوئے پیداوار اور فروخت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹرز ، لاک ڈاؤن اور خام مال کے بارے میں ابھی بھی غیر یقینی کی صورتحال موجود ہے۔یواین آئی
 
 
 

تازہ ترین