تازہ ترین

برازیل کو پیچھے چھوڑ کر بھارت دوسرے نمبر پر

ایک لاکھ 68ہزار912کا اضافہ، 904نے جان گنوائی

تاریخ    13 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی/یو این آئی/کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میںبھارت برازیل کو پیچھے چھوڑ کردوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ پیر کو ملک میں مزید ایک لاکھ 68ہزار 912افراد وائرس سے متاثر ہوئے اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25لاکھ 27ہزار 717تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس دوران 904افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں ایک لاکھ 68ہزار 912 نئے معاملات سامنے آئے ہیںاس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد  بڑھ ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوگئی ہے۔ اسی دوران75ہزار 86 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جن کے ساتھ  اب تک 12156529 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ سرگرم معاملات 92ہزار922  کے اضافے سے 1201009 ہو گئے ہیں۔ اسی  دوران  904 مریضوں کی موت کے ساتھ اس مرض سے اموات کی تعداد 170179 ہوگئی ہے۔مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں کے لحاظ سے سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملات  28937 کے اضافے کے ساتھ  567097 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 34008 مریض صحت مند ہوئے ،جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2782161 پہنچ گئی جبکہ مزید 349 مریضوں کی موت سے یہ تعداد 57987 ہوگئی ہے۔
 
 

تازہ ترین