تازہ ترین

کرناہ کرکٹ پریمیئر لیگ اختتام پزیر | کنڈی گرین گلیکسی نے سیریز اپنے نام کر لی

تاریخ    12 اپریل 2021 (00 : 12 AM)   


اشفاق سعید
کرناہ //کرناہ پریمیئر لیگ ٹونٹی ۔20 کرکٹ ٹورنا منٹ کا اتوار کو فائنل میچ چھمکوٹ کے کرکٹ گرونڈ میں کھیلا گیا جس دوران کنڈی گرین گلیکسی نے جموںوکشمیر پولیس کی ٹیم کو شکست دے کر یہ فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔کرنا ہ میں یہ چیمپئن شپ 2 مارچ کو شروع ہوئی تھی جس میں 32 ٹیموں نے شرکت کی ان ٹیموں میں جموں وکشمیر پولیس ، فوج اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ٹیمیںنے بھی حصہ لیا تھا ۔اتوار کو فائنل میچ جموں وکشمیر پولیس الیون اور کنڈی گرین گلیکسی کے مابین کھلا گیا۔ میچ میں جے اینڈ کے پولیس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے 195 رنزبنائے۔ کنڈی گرین گلیکسی نے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب کرنے کی کوشش کی تاہم میچ کے دوران شدید بارش کی وجہ سے یہ میچ مکمل نہ ہو سکا۔بعد میں فائنل کے نتائج کا فیصلہ ’بال آوٹ‘ یعنی بغیر کھلاڑیوں کے ویکٹ کو ہیٹ کرنا تھا اور اس کیلئے ایک اوورمقرر کیا گیا تھا اور اس بنیاد پر کنڈی گرین گلیسکی نے ویکٹ کو ہٹ کیا اور جموں و کشمیر پولیس الیون کواس فائنل میں شکست دے دی او ر یہ فائنل میچ کنڈی نے اپنے نام کر دیا۔فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد پہنچی تھی۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے فرائض 104انفنٹری برگیڈ کے کمانڈر ایس پی کنسل نے انجام دئے اور کھلاڑیوں میں انعمات تقسیم کئے۔تقریب میں جموں و کشمیرورکرز پارٹی کے صدر میر جنید اور بین الاقومی شہرت یافتہ کرکٹر عابد نبی بھی موجود تھے، جنہوں نے کھاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھلاڑیوں میںانعمات تقسیم کئے۔فائنل میچ کے دوران وسیم احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجبکہ عمر فاروق کو 'مین آف دی سیریز' کا ایوارڈ دیا گیا۔عمرفاروق اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سکورر بن کر ابھرے تھے جبکہ بہترین بالر کیلئے مصطفیٰ خواجہ کو انعمات سے نوازہ گیا۔اس دوران سماجی کارکن بلال چوہان کی کوششوں کی سرہنا کی گئی ،جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے اہم رول ادا کیا۔ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں یوتھ آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازہ گیا۔بلال چوہان کی سربراہی میں جے اینڈ کے یوتھ سوسائٹی نے ان میچوں کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔اس دوران مقامی لوگوں نے فوج اوربلال چوہان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے انہیں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔اس دوران منتظمین نے کہا کہ اسی طرز پر کرناہ میں کبڈی والی بال اور فٹ بال لیگ بھی کرنے کا عہد کیا ۔

تازہ ترین