تازہ ترین

۔2 افسران کے تبادلے و تقرریاں

تاریخ    11 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر// جموں کشمیرانتظامیہ نے مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شاہد چودھری کو تبدیل کرکے قبائلی امور محکمہ کے انتظامی سیکریٹری کا قلمدان سونپا ہے،جبکہ ریحانہ بتول کو تبدیل کرکے کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس تعینات کیا گیا ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈاکٹر شاہد چودھری ،جن کے پاس سکل ڈیولپمنٹ مشن ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کرکے محکمہ قبائلی امور کا انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ مزید احکامات تک ڈاکٹر شاہد چودھری اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فروغ ہنر مشن کے مشن ڈائریکٹر کا بھی اضافی چارج سنبھالےں گے۔ اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ قبائلی امور کی انتظامی سیکریٹری ریحانہ بتول کو تبدیل کرکے دستیاب جگہ جموں کشمیر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس کی کمشنر تعینات کیا گیا۔ ریحانہ بتول کو محکمہ مال میں پرنسپل سیکریٹری کے ماتحت انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج بھی سونپا گیا۔
 

تازہ ترین