تازہ ترین

آج سے 14تک بوندا باندی کا امکان

۔ 15اور 16مارچ کو موسلادھار بارشیں ہونگی

تاریخ    11 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
 سرینگر // محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں آج سے بالائی علاقوں میں ایک دو جگہوں پر ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 اپریل سے 14 اپریل تک کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم 15 اور 16 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔سنیچر کو وادی میں دن بھر موسم خوشگوار رہا البتہ شام کے وقت آسمان پر بادل چھا گئے اور ہوائیں چلیں۔ موسم خوشگوار ہونے کے نتیجے میں وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 6.8 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سلسیش یکارڈ کیا گیا جو معمول کے درجہ حرارت سے بہت کم تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ 
 
 

تازہ ترین