تازہ ترین

جیت کے ہدف کیساتھ اتریں گی کولکاتہ اور حیدرآباد کی ٹیمیں

تاریخ    11 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 چنئی//سن رائزرس حیدرآباد اورکولکاتہ نائٹ رائیڈرس آئی پی ایل- 14 میں یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں فاتحانہ آغاز کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔چنئی میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ ہوچکا ہے جس میں بنگلور کی ٹیم گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس کے خلاف آخری گیند پر دووکٹ سے سنسنی خیز جیت حاصل کرچکی ہے۔ ٹورنامنٹ کا یہ تیسرامیچ اورچنئی میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ہرحال میں اپنے پہلے میچ میں جیت حاصل کرنا چاہیں گی۔آئی پی ایل کا دوسرامقابلہ دہلی کیپٹل اور چنئی سپرکنگس کے درمیان آج شام کو کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد اورکولکاتہ کے مابین مقابلہ چنئی کے اس میدان پر کھیلاجانا ہے جہاں بنگلور نے ممبئی کو آخری گیندپر دووکٹ سے شکست دی تھی۔ حیدرآباد کے کپتان تجربہ کار آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر ہیں جبکہ کولکاتہ کے انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن ہیں۔ وارنر اورمورگن کے درمیان ٹکر سے اس مقابلے کا فیصلہ ہوگا۔حیدرآباد کے پاس نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور انگلینڈ کے جونی بیرسٹو کی شکل میں دوبہترین کھلاڑی ہیں جو اپنے دم پر میچ کو کسی بھی وقت تبدیل کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب کولکاتہ کے پاس شبھمن گل اور نتیش رانا کے طور پر دونوجوان بلے باز ہیں جو میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔ کولکاتہ کے پاس گزشتہ سیزن میں دنیش کارتک کپتان تھے اور اس بار اس نے اپنے کپتان کو تبدیل کیا ہے۔ کولکاتہ کے کپتان مورگن اور حیدرآباد کے کپتان وارنر کو اپنی ٹیم کو تحریک دینا ہوگا تاکہ ان کی ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں ہی شاندار مظاہرہ کرسکیں۔یواین آئی۔الف الف۔ م ش۔
 

تازہ ترین