ماہِ رمضان

تاریخ    11 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


 
رحمتوں کا، برکتوں کا ہے مہینہ ماہِ رمضان
بندگی اور حاجتوں کا ہے مہینہ ماہِ رمضان
خوابِ غفلت چور کرنے آ گیا ہےماہِ رمضان
ہر گنہ سے دور کر نے آ گیا ہے ماہِ رمضان
ہر گنہ سے پاک ہے ماہِ مبارک ماہِ رمضان
ہر طرح بے باک ہے ماہِ  مبارک ماہِ رمضان
رحمتوں کا ہے مہینہ اور عبادت کا مہینہ
اپنے رب سے لو لگانے اور سخاوت کا مہینہ
میرے مولیٰ نے عطا کر جو دیا ہے ماہِ رمضان
ہر بلا سے دور رہنے کو ملا ہے ماہِ رمضان
ہو مبارک چار سو میں رونقیں،پھیلی ہوئی ہیں 
ہو مبارک رحمتیں اور برکتیں ،پھیلی ہوئی ہیں 
 
یاور حبیب
بڈکوٹ راجوار، ہندوارہ
موبائل نمبر؛ 6005929160
 

تازہ ترین