تازہ ترین

جموں کشمیر میں ایک ہزار سے زیادہ نئے کورونا کیس،492سرینگر میں

تاریخ    10 اپریل 2021 (34 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں سنیچر کے روز 1005نئے کورونا مریض سامنے آئے۔اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد137475تک جاپہنچی۔
آج ظاہر ہونے کیسوں میں 706کا تعلق وادی کشمیر جبکہ299کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی میں ظاہر ہونے والے706کیسوں میں سے492کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا ہے جہاں آج93کورونا سامنے آئے۔
 ضلع جموں میں 183کورونا سامنے آگئے جبکہ صوبہ جموں میں ضلع ریاسی دوسرے نمبر پر رہا جہاں 58ایسے کیس سامنے آئے۔
 
 

تازہ ترین