تازہ ترین

جنوبی ضلع شوپیان اور اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین دو معرکہ آرائیاں

تاریخ    10 اپریل 2021 (54 : 05 PM)   
(Representational file pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی کشمیر کے دو اضلاع میں سنیچر کی سہ پہر فورسز آپریشنوں کے دوران جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین معرکہ آرائیاں شروع ہوئیں۔
یہ معرکہ آرائیاں پولیس کے مطابق ضلع اننت ناگ کے سمتھن اور ضلع شوپیان کے ہٹی پورہ ،چھترا گام
 علاقوں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق فورسز نے ان دونوں گاوں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا تھا جہاں جنگجوﺅں کے ساتھ فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے