تازہ ترین

کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

تاریخ    10 اپریل 2021 (06 : 03 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں سنیچر کو خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ہفتے کی سہ پہر کے بعد بالائی علاقوں میں ایک دو جگہوں پر ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 اپریل سے 14 اپریل تک کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم 15 اور 16 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
 

تازہ ترین