تازہ ترین

مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری

تاریخ    10 اپریل 2021 (01 : 12 PM)   


یو این آئی
کولکتہ// مغربی بنگال میں ہفتے کے روز چوتھے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کی 44 سیٹوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 44 اسمبلی حلقوں میں 15،940 پولنگ مرکز قائم کئے گئے ہیں۔ یہاں 11581022 رائے دہندگان 373 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پر امن ووٹنگ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ریاست میں چوتھے مرحلے میں پانچ اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے ، ان میں ہاو¿ڑہ پارٹ 2 سمیت جنوبی 24 پرگنہ پارٹ 2 اور ہوگلی پارٹ 2 ، علی پوردوار اور کوچ بہار سیٹیں شامل ہیں۔ ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں خواتین فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ ضلع کے 11 حلقوں میں خواتین ووٹروں کی تعداد مرد ووٹروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
 

تازہ ترین