کورونا بحران سنگین تر، ملک میں 1لاکھ 45ہزار سے زائد نئے کیس

تاریخ    10 اپریل 2021 (39 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ہفتے کے روز ایکٹو کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 67023 بڑھ کر 1046631 ہو گئے۔ 
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 145384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ پانچ ہزار 926 ہوگئی ہے۔ وہیں اس عرصے کے دوران 77567 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے اب کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 11990859 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 67023 بڑھ کر 1046631 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 794 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 168436 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 90.80 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 7.93 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.28 فیصد رہ گئی ہے۔