تازہ ترین

رسول پاک ؐ کی گستاخی کی ویڈیو کا معاملہ | تھنہ منڈی مساجد میں احتجاج ،کارروائی کا مطالبہ

تاریخ    10 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // گزشتہ دنوں ایک ویڈیو میں ایک ملعون نرسنگھانند نام کے کسی شخص کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کھلے الفاظ میں رسول پاک ؐ کی شان میں گستاخی کرتا ہوا نظر آرہا ہے جس کے خلاف تمام اہل اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس سلسلے میں تھنہ منڈی کی تمام مساجد میں علماء کرام اور عوام نے احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی کہ معاملہ کی تحقیقات کر کے مذکورہ شخص کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ایسے تمام شر پسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے پابندکیا جائے اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اس پر کارروائی بھی کی جائے ۔